بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قرار

مہندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا بھی دیگر بھارتی کھلاڑیوں کے ہمراہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں، بھارتی بکی

مہندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا بھی دیگر بھارتی کھلاڑیوں کے ہمراہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں، بھارتی بکی فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قرار پائے گئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بکی اوتھم کا بیان اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے مدگال پینل کی رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے جس میں بھارتی بکی کا کہنا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا بھی دیگر بھارتی کھلاڑیوں کے ہمراہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں جبکہ بھارتی ریاست پنجاب اور ہریانہ کے سابق چیف جسٹس مکل مدگال کی سربراہی میں تشکیل دیئے جانے والے 3 رکنی تحقیقاتی پینل کی رپورٹ میں دیگر 4 بھارتی کھلاڑیوں کے نام بھی شامل ہیں۔
Load Next Story