گوگل کا معین اخترکی سالگرہ پرخراجِ تحسین
گوگل نے لیجنڈ معین اخترکے یومِ پیدائش پر ایک خوبصورت رنگا رنگ خاکہ تیار کیا ہے
KABUL:
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ فنکار، میزبان اور مزاحیہ اداکار معین اختر کی 72 ویں سالگرہ پر گوگل نے اپنے خاکے (ڈوڈل) سے انہیں ایک شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
جیسے ہی 23 دسمبر کا دن ختم ہوا رات بارہ بجے کے بعد گوگل کے اسکرین پر معین اختر کا ڈوڈل نمایاں ہوگیا۔ گوگل نے کئی ماڈلوں کے ٹی وی پر اپنا نام اور معین اختر کے کرداروں والی تصاویر دکھائی ہیں۔
معین اختر اپنے زبردست مشاہدے ٹائمنگ، ذہانت اور برجستہ اداکاری کے باعث نہ صرف پاک وہند بلکہ دنیا بھر میں عالمی شہرت رکھتے تھے۔ انہوں نے لاتعداد ڈراموں، اسٹیج شو، فلموں اور دیگر پلیٹ فارم پر اپنے فن کا جادو جگایا۔ انور مقصود کے لکھے ہوئے شاندار پروگرام لوز ٹاک میں انہوں ںے سینکڑوں کردار ادا کئے جو ایک سے بڑھ کر ایک تھے اور امر ہوگئے۔
24 دسمبر 1950 میں کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر نے 14 برس کی عمر سے ہی تھیٹر پر کام شروع کردیا تھا۔ انہوں نے شیکسپیئر کے ڈراموں میں شاندار اداکاری کی۔ پی ٹی وی پر انتظار فرمائیے میں معین اخترکا کردار بہت پسند کیا گیا۔
ان کے مشہور ڈراموں میں روزی، بکرا قسطوں پہ، کچھ کچھ سچ مچ، آنگن ٹیڑھا، بندرروڈ سے کیماڑی، مرزا اور حمیدہ، ہاف پلیٹ، اور لاتعداد اسٹیج پروگرام بھی قابلِ ذکر ہے۔ اس کے علاوہ معین اختر بہت اچھے گلوکار بھی تھے۔
22 اپریل 2011 کو ہارٹ اٹیک سے عین اختر اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے۔