کراچی میں اومی کرون کے مزید 8 مشتبہ کیسز رپورٹ
مسافروں کے نمونے جینوم سکیونسنگ کے لیے نجی اسپتال میں بھیج دیے گئے ہیں، ذرائع محکمہ صحت سندھ
کراچی:
شہر قائد میں اومی کرون کے مزید 8 نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کے مزید 8 نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مسافر جدہ سے کراچی آنے والی پرواز ایس وی 700 سے کراچی پہنچے، مسافروں کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ میں کورونا وائرس مثبت آیاہے۔
ذرائع محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مسافروں کے نمونے جینوم سکیونسنگ کے لیے نجی اسپتال میں بھیج دییے گئے ہیں جب کہ تمام 8 مسافروں کو کورنگی اسپتال 5 نمبر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق سعودی عرب سے کراچی آنے والے 8 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، مسافرخلیجی ملک کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے کراچی پہنچے تھے،محکمہ صحت سندھ کی جانب سے مسافروں کے ریپیڈ انٹیجن ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مسافروں کو قرنطینہ کے لیے کورنگی میں واقع سندھ گورنمنٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 9 دسمبر کوپاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے تصدیق بھی کی گئی تھی جب کہ گزشتہ روز بھی اومیکرون کے مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آئے تھے، کچھ روز پہلے بھی ایک اور امیکرون کا کیس بھی رپورٹ ہوا تھا اور متاثرہ شخص اسپتال سے فرار ہوگیا تھا، بعد ازاں اسے دوبارہ قرنطینہ کردیا گیا تھا۔