ارسلان کیسملک ریاض نے کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

شعیب سڈل کمیشن غیر قانونی ہے صرف ایک شخص کی خواہش پر کمیشن نہیں بننا چاہئے، زاہد بخاری

شعیب سڈل کمیشن غیر قانونی ہے صرف ایک شخص کی خواہش پر کمیشن نہیں بننا چاہئے، زاہد بخاری۔ فوٹو فائل

ملک ریاض نے ارسلان افتخارکیس کے سلسلے میں بنائے گئے شعیب سڈل کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔


اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہا کہ شعیب سڈل کمیشن غیر قانونی ہے صرف ایک شخص کی خواہش پر کمیشن نہیں بننا چاہئے، یہ فیصلہ عدالتی وقار کے منافی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ 30 اگست کو بنائے گئے شعیب سڈل کمیشن نے عدالتی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا، عدالتی فیصلے میں قانونی نکات کا کہیں جواب موجود نہیں، ڈاکٹر شعیب سڈل اور ارسلان افتخار کے گھریلو تعلقات بہت اچھے ہیں جس کی بنا پر ہمیں شک ہے کہ شعیب سڈل اس کیس میں انصاف مہیا نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات نیب سے واپس لے کرشعیب سڈل کمیشن کے سپرد کی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story