لاہور ایئرپورٹ پر کارگو ٹرمینل میں آتشزدگی قیمتی سامان اور ریکارڈ جلنے کی اطلاع

آگ بھڑکنے کی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے، حکام

 ائیرپورٹ کارگو ٹرمینل میں آگ کا واقعہ صبح سویرے پیش آیا، حکام۔ فوٹو:فائل

کراچی:
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل میں آتشزدگی میں قیمتی سامان اور ریکارڈ جلنے کی اطلاعات ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل کے گودام میں لگی تھی، آگ بھڑکنے کا واقعہ صبح کے وقت پیش آیا، ائیرپورٹ پر موجود ریسکیو ٹیموں نے آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا۔

حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے نتیجے میں گودام میں موجود قیمتی سامان اور ریکارڈ جلنے کی اطلاعات ہیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ بھڑکنے کی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے، لاہور ایئرپورٹ مینیجر نے آگ لگنے کے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔


 

 

 
Load Next Story