نواب شاہ قائد عوام یونیورسٹی کا کانووکیشن201طلبا کو ڈگریاں دی گئیں
فاریہ درانی کو فیکلٹی ٹاپ گولڈ میڈل، بیسٹ گریجویٹ گولڈ میڈل، سلور میڈل، امداد شاہ فائونڈیشن گولڈ میڈل دیا گیا
قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی کا چھٹا سالانہ کانووکیشن منگل کو منعقد ہوا۔
تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو تھے جنہوں نے201 طلبا و طالبات میں بیچلرز، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تقسیم کیں، جبکہ الیکٹرونکس ڈپارٹمنٹ کی طالبہ فاریہ درانی کو فیکلٹی ٹاپ گولڈ میڈل، بیسٹ گریجویٹ گولڈ میڈل، سلور میڈل، امداد محمد شاہ فائونڈیشن گولڈ میڈل، لیپ ٹاپ اور 60 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔اس کے علاوہ کمپیوٹر سائنس کی طالبہ اقصیٰ فیاض پٹھان، سول انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے طالب علم منیب ایوب میمن، انرجی انوائرنمنٹ کے طالب علم کفایت اللہ کلوڑ، شعبہ مکنیکل انجینئرنگ کے سید کفایت حسین شاہ، الیکٹریکل کے محمد یونس شیخ، کمپیوٹر سائنس کے انیس الرحمن کولاچی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مہریہ کنڈ، میتھامیٹکس کی اقرا علی پلی کو گولڈ میڈلز، سلور میڈلز، لیپ ٹاپ اور 60 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ 1974میں ذوالفقار علی بھٹو نوابشاہ میں انجینئرنگ کالج کا قیام عمل میں لائے تھے اور 1996 میں شہید بینظیر بھٹو نے اس کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے کر شہید قائد کے نام سے منسوب کیا، اس تعلیمی ادارے پر ہمیں فخر ہے۔
یہاں سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات ملک و قوم کا سرمایہ ہیں جو عملی زندگی میں مختلف شعبہ جات میں اپنی یونیورسٹی، والدین اور ملک کا نام روشن کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن مزید 4 سال تک جاری رہ سکتا ہے۔ سیاسی کارکنان کی پولیس حراست میں ہلاکت تشویشناک ہے، جس کی انکوائری کی جا رہی ہے، تاہم پولیس کو مطلوب افراد سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال، ماضی سے بہتر ہے اور مزید بہتری کے لیے صوبائی حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ سندھی مضمون نہ پڑھانے والے پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سندھ میں گھوسٹ اسکول ہیں تو سول سوسائٹی اور میڈیا ان کی نشاندہی کرے، کارروائی کریں گے۔ کانووکیشن سے قائد عوام یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علی بخش سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کو بجٹ کے حوالے سے شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ 3 فیکلٹیز میں 40 سے زائد پی ایچ ڈی ڈگری کے حامل اساتذہ تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کی جانب سے سکھر میں کالج آف فائن آرٹس تعمیر کیا جا رہاہے جبکہ لاڑکانہ میں 350 ایکڑ رقبے پر قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی کا کیمپس زیر تعمیر ہے۔ کانووکیشن سے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سموں اور رجسٹرار سہیل سومرو نے بھی خطاب کیا۔