برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے یو ایس اوپن کا فائنل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

اينڈی مرے سے قبل 76سال پہلے 1936ء ميں فريڈ پيری نے بھی يوايس اوپن ٹينس ايونٹ جيتا تھا۔

برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے یو ایس اوپن کا فائنل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی، فوٹو: اے ایف پی

برطانيہ كے اينڈی مرے نے دفاعی چيمپئن نوواک جوكووچ كو فائنل ميں شكست دے كر يو ايس اوپن ٹينس ٹائٹل جيت ليا.


وہ 1936ء كے بعد گرينڈ سليم ٹينس ايونٹ جيتنے والے پہلے برطانوی كھلاڑی بن گئے، نيويارک كے فلشنگ ميڈوز ٹينس ارينا ميں سال كے آخری گرينڈ سليم ٹينس ايونٹ كا مينز فائنل ريكارڈ 4گھنٹے 54منٹ تک جاری رہا، برطانيہ كے اينڈی مرے نے جمہوريہ چيک كے نوواک جوكووچ كو 23سے شكست دے كر نئی تاريخ رقم کر دی، 25سال کے برطانوی كھلاڑی کی پہلے گرينڈ سليم ٹائٹل کی جيت كا اسكور 63، 62، 57، 1012، 67اور 26 رہا.

اولمپكس ميں گولڈ ميڈل جيتنے والے اينڈی مرے سے قبل 76سال پہلے 1936ء ميں فريڈ پيری نے بھی يوايس اوپن ٹينس ايونٹ جيتا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story