بھٹ شاہ 2برادریوں میں مسلح تصادم13افراد زخمی شہر بند

شہر3 گھنٹے میدان جنگ بنارہا،تعلیمی ادارے بند، فائرنگ سے خوف زدہ بچے زاروقطار روتے گھروں کو روانہ

شہر3 گھنٹے میدان جنگ بنارہا،تعلیمی ادارے بند، فائرنگ سے خوف زدہ بچے زاروقطار روتے گھروں کو روانہ

بھٹ شاہ میں دوگروہوں میں تصادم، 13 افراد زخمی، نجی چینل کے صحافی پر شدید تشدد، مسلح افراد 3 گھنٹے فائرنگ کرتے رہے۔


شہر میں خوف وہراس، فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی، تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے، بچے زار وقطار روتے گھروں کو روانہ ہوگئے، پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، فریقین مورچہ بند۔ تفصیلات کے مطابق بھٹ شاہ میں ٹنڈوآدم روڈ پر پنہور اور راجپوت برادریوں کے2مسلح گروہوں میں جھگڑے کے باعث عمران الطاف، سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال داخل کر دیا گیا، جبکہ 3 افراد کو شدید زخمی حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا، 3 گھنٹے شدید فائرنگ سے پورا شہر مکمل طور پر بند ہوگیا، تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے۔

اس دوران پولیس نے دکانیں کھلوانے کی کوشش کی تو مسلح افراد نے فائرنگ اور پتھراؤ کر دیا، شدید فائرنگ سے خوفزدہ بچے زار وقطار روتے رہے، مسلح افراد شہر میں گشت کرکے دوسرے گروہ کے افراد کو ڈھونڈتے رہے، جھگڑے کی کوریج کرنے والے نجی چینل کے رپورٹر منیر آکاش کو راجپوت برادری کے افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ صحافی کو تشویشناک حالب میں سول اسپتال حیدرآباد بھیجا گیا، واقعے پر گدی نشین نے شدید برہمی کا اظہار کیا دوسری جانب صحافی پر تشدد کیخلاف صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، واقعے کے خلاف آج سیاسی و قوم پرست تنظیموں نے شہر میں شٹربند ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ پولیس نے پنہور برادری کے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
Load Next Story