خون میں لوتھڑوں اورمسوڑھوں کے مرض کے درمیان تعلق کا انکشاف
اس سے قبل تحقیق میں کہا جاتا رہا کہ بیمار مسوڑھوں سے بلڈ پریشر اور دیگر امراض لاحق ہوسکتے ہیں
WASHINGTON:
ماہرین کہتے رہے ہیں کہ خراب مسوڑھے عارضہ قلب اور دیگر بیماریوں کی وجہ بن سکتے ہیں لیکن اب ایک نئی تحقیق دوسرے کنارے سے عین یہی کہانی سناتی ہے۔ اگر کسی طرح خون کے لوتھڑے بنانے والے پروٹین کو ختم کردیا جائے تو مسوڑھوں کی خرابی بھی دور ہوجاتی ہے۔
لیکن واضح رہے کہ ہم یہاں مسوڑھوں کی اس خطرناک کیفیت کا ذکر کررہے ہیں جسم میں وہ اپنی ہڈی سمیت گھلنے لگتے ہیں۔ اسے پیریڈونٹل کا مرض کہتے ہیں۔ اب میری لینڈ میں این آئی ایچ سے وابستہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل اینڈ کرینیئوفیشل ریسرچ (این آئی ڈی سی آر) کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ خون میں فائبرن نامی پروٹین بڑھنے سے جسم کا اپنا امنیاتی نظام مسوڑھوں پر حملہ کردیتا ہے۔ اب اس موقع پر فائبرین کو روک کے نہ صرف مسوڑھوں کے مرض بلکہ جوڑوں کی تکلیف اور دیگر امراض کو بھی دور کیا جاسکتا ہے۔
سائنسدانوں نے اس ضمن میں چوہوں پر تجربات کئے اور فائبرین پروٹین کو روکا گیا تو ان کے مسوڑھوں کا مرض بھی دور ہونے لگا۔
امریکا اور برطانیہ میں مسوڑھوں کی خرابی کا مرض بہت عام ہے جس کی شدید کیفیت میں دانت گرن لگتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ فائبرین کی زیادتی سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے اور اس میں لوتھڑے بننے لگتے ہیں۔ اس طرح فائبرین جیسے پروٹین ساز نظام کو روک کر مسوڑھوں کی بیماری بلکہ خود خون میں لوتھڑے بننے کے عمل کو روکا جاسکتا ہے ۔ یوں فالج ، بلڈ پریشر اور امراضِ قلب سے بھی بچا جاسکتا ہے۔