ٹویٹر ویڈیو میں آٹوکیپشن کا فیچر بھی پیش کردیا گیا

ہرٹویٹ میں شامل ویڈیو میں ازخود کیپشن کا فیچر آن ہوجائے گا جسے سرگرم یا بند بھی کیا جاسکتا ہے

ٹویٹر نے ویڈیو میں آٹوکیپشن کا فیچر پیش کردیا ہے۔ فوٹو: سی نیٹ

TOKYO/STOCKHOLM:
اگرچہ یہ آپشن یوٹیوب پر موجود ہے لیکن اب ٹوئٹر نے ایپ میں شامل کی جانے والی ویڈیو کے آٹو کیپشن کا اضافہ کردیا ہے۔ اس فیچرکی ضرورت ایک عرصے سے محسوس کی جارہی تھی۔

ٹویٹر کے مطابق آئی او ایس ہو یا پھر اینڈروئڈ فون ہوں یا پھر ڈیسک ٹاپ صارفین ہی کیوں نہ ہوں ان تمام پلیٹ فارمز پربھی شامل ویڈیو میں ازخود کیپشن کھل جائیں گے۔ اب اسے سرگرم یا بند بھی کیا جاسکتا ہے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے دنیا کی 37 بڑی زبانوں میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ لیکن ترجمہ کرنے کی سہولت موجود موجود نہیں۔ لیکن ٹویٹر نے کہا ہے کہ اس وقت ترجمے اور ایڈیٹنگ کی سہولت موجود نہیں ہے کیونکہ ٹویٹر اس آپشن کی دن رات آزمائش کررہا ہے۔

ٹویٹر نے دسمبر کے دوسرے ہفتے میں اس کا اعلان کیا تھا اور آج اسے نافذ بھی کردیا ہے۔ گزشتہ برس ٹویٹر نے آڈیو ٹویٹ کا آپشن بغیر کیپشن کے پیش کیا تھا تو اس پر تنقید کی گئی تھی۔ اس وقت لوگوں نے کیپشن پر زوردیا اور اب ویڈیو میں بھی کیپشن شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کا ایک اور فائدہ یہ ہوگا کہ لوگ ٹویٹر کے الفاظ پر تکیہ کرنے کی بجائے ویڈیو بھی دیکھیں گے جس سے ٹویٹر تک اس کی رسائی اور وقت بڑھے گا۔
Load Next Story