ایم کیو ایم کے کارکنان پر تشدد کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی وزیر اعظم

حکومت ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چلنے کی خواہاں ہے، نواز شریف

حکومت ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چلنے کی خواہاں ہے، نواز شریف فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا اور ان کے کارکنان پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم اور ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے ایم کیو ایم کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے، حکومت ایم کیو ایم کے تحفظات سے آگاہ ہے اور ان کے کارکنوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چلنے کی خواہاں ہے۔


بابر غوری کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیرا عظم كو بتایا كہ كراچی میں لوگوں كو ماورائے عدالت قتل كیا جارہا ہے، وزیر اعظم نے وزیر داخلہ چوہدری نثار كو كراچی پہنچنے كی ہدایت كی ہے جبكہ وہ خود تركی کے دورے كے بعد كراچی كا دورہ كریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story