لاہور میں ڈکیتیوں میں ملوث پولیس اہلکار اپنے ساتھی سمیت گرفتار

ملزمان کا دوران تفتیش ڈکیتی کی 20 سے زائد وارداتوں کا اعتراف

ملزمان کا دوران تفتیش ڈکیتی کی 20 سے زائد وارداتوں کا اعتراف

MUMBAI:
راوی روڈ پولیس نے شمعون ڈکیت کو اپنے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ گینگ میں ایک ڈاکو حاضر سروس پولیس اہلکار ہے۔

ملزمان نے چند روز قبل باغبانپورہ سے موٹر سائیکل چھینا اور فرار ہو گئے۔ انہوں نے دوران تفتیش راوی روڈ، شفیق آباد کے علاقہ میں ڈکیتی کی 20 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔


ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہا کہ ملزمان لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بھی واردات کرتے تھے، ان کے قبضہ سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل، ناجائز اسلحہ اور موبائل برآمد کیے گئے، محکمے کی بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

گرفتار ملزمان میں شمعون اور وقاص عرف وکی شامل ہیں۔ ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق شمعون مسیح عباس لائنز بٹالین 05 PC میں تعینات ہے ۔
Load Next Story