فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی کی ناک کا کامیاب آپریشن

دو گھنٹے طویل آپریشن کے بعد دھانی کو گھر جانے کی اجازت مل گئی

دھانی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ فائل فوٹو

FAISALABAD:
قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی کی ناک کا آپریشن کامیاب ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ نواز دھانی کی ناک کا دو گھنٹے طویل آپریشن ماہر ڈاکٹرز کی زیرنگرانی کراچی میں کے نجی اسپتال میں ہوا، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بولر ناک کی تکلیف کا شکار تھے، جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا تھا۔


مزید پڑھیں: شاہنواز دھانی کی والدہ سے جذباتی گفتگو کی ویڈیو وائرل

ابھی تک اُن کے مرض کی نوعیت کے حوالے سے زیادہ وضاحت سامنے نہیں آئی اور نہ ہی اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی بیان جاری کیا گیا۔

دھانی کے کیریئر پر مختصر نظر

یاد رہے کہ شاہ نواز دھانی نے حال ہی میں بنگلا دیش کے ساتھ ہونے والی سیریز میں ٹی ٹوینٹی ڈیبیو کیا، وہ اب تک دو ٹی ٹوینٹی میچز میں 2 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ ون ڈے میچز میں دھانی نے اب تک 18 میچز میں 32 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔
Load Next Story