کامن ویلتھ گیمز 2022 کی کوئنز بیٹن ریلے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالے
برطانوی ڈپٹی کمشنر یہ کوئنز بیٹن ریلے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کے حوالے کردی
کامن ویلتھ گیمز کی مشعل پاکستان پہنچ گئی جسے برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمیشن نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان لائی جانے والی کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن ریلے پی او اے کی حوالگی کے حوالے سے برطانوی ہائی میشن میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
برطانوی ڈپٹی کمشنر مارٹن ڈوسن نے یہ مشعل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) عارف حسین کے حوالے کی، جس پر ملکۂ برطانیہ کا پیغام بھی درج ہے۔
اس تقریب میں معروف کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی، جن میں سابق عالمی اسکواش چیمپیئن جانگیرخان،سابق قومی ہاکی کپتان اولمپیئن حسن سردار ، اولمپئن رشید الحسن،اولمپیئن مہراللہ اور خاتون کراٹے چیمپئن کلثوم ہزارہ بھی شامل تھے۔
ریلے منگل کو پاکستان میں اپنے سفر کا آغاز کرے گی، پہلے مرحلہ میں صبح ساڑھے نو بجے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ، بعد ازاں دوپہر ایک بجے مزار قائد پر تقریب میں کوئنز بیٹن وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ کے حوالے کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کوئنز بیٹن ریلے دولت مشترکہ کے 72 ممالک کاسفر کر کررہی ہے، جس کے 23ویں پڑاؤ میں اُسے پاکستان پہنچایا گیا،28 جولائی تا 8 اگست برمنگھم میں ہونے والے گیمز کی ریلے مجموعی طور پر ایک لاکھ 40 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرے گی اور اسے 269 یوم میں یورپ، افریقہ، ایشیا، اوشیانا، کیریبین اور امریکا لے جایا جائے گا، کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں پہنچ کر ریلے کا سفر اختتام پذیر ہوگا۔