رنویر اور دپیکا کی فلم 83 شائقین کی امیدوں پر پورا نہیں اترسکی

کپل دیو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی کامیابی کے حوالے سے کافی امیدیں وابستہ تھیں

رنویر اور دپیکا نے فلم 83 میں میاں بیوی کا کردار ادا کیا۔ فائل فوٹو

ISLAMABAD:
بالی ووڈ جوڑی رنویر سنگھ اور دپییکا پدوکون کی نئی آنے والی فلم 83 شائقین کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیجنڈری کرکٹر کپل دیو اور 1983 کے اسکواڈ پر بنائی جانے والی فلم شائقین کو سینیما گھروں تک لانے میں ناکام رہی ہے۔

اس فلم میں بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کپل دیو جبکہ دیپیکا اُن کی اہلیہ رومی دیو کا کردار ادا کررہی ہیں اور وہ اس کی پروڈیوسر بھی ہیں۔

ہالی ووڈ فلم اسپائیڈر مین کے ساتھ سینیما گھروں میں ہفتے کے روز ریلیز ہونے والی فلم 83 نے اب تک باکس آفس میں صرف 47 کروڑ روپے کا کاروبار کیا جبکہ توقع کی جارہی تھی کہ یہ ماضی کی تمام فلموں کے ریکارڈ توڑ دے گی۔

بالی ووڈ فلموں پر نظر رکھنے والے ناقد اور مبصر ترن آدرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر باکس آفس کلیکشن کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ ہفتے کے یعنی پہلے روز باکس آفس پر فلم 16.95 کروڑ، اتوار کو 17.4 کروڑ جبکہ تیسرے روز صرف 90 لاکھ روپے کا کاروبار کرسکی۔

مزید پڑھیں: فلم '83' میں پاکستانیوں کو ایک خاص سین بہت پسند آئے گا، رنویر سنگھ

انہوں نے بتایا کہ اس فلم کو تین روز میں اب تک 12.64 کروڑ روپے کا نفع ہوا ہے۔ ترن کے مطابق کرسمس کی تعطیل کے باعث ہفتے اور اتوار کو فلم نے ریکارڈ کاروبار کیا مگر پیر کو یہ ایک ناکام فلم کی صورت میں سامنے آئی۔
Load Next Story