آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس 30 بریگیڈیئر میجر جنرل بنادیے گئے

کور کمانڈرز نے اپنے اجلاس میں ملکی سلامتی وتحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کااعادہ کیا گیا

کور کمانڈرز نے اپنے اجلاس میں ملکی سلامتی وتحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کااعادہ کیا گیا، فوٹو: آئی ایس پی آر/فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس دوسرے روز بھی جاری رہی۔


اس دوران اعلیٰ سطح کاپروموشن بورڈبھی منعقدہوا جس میں 30بریگیڈیئرز کومیجرجنرل کے عہدے پرترقی دی گئی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق جن بریگیڈیئرزکو میجرجنرل کے عہدے پرترقی دی گئی ان میں بریگیڈیئر حسنات عامرگیلانی (آرمڈکور)، بریگیڈیئر اظہر صالح(آرمڈکور)، بریگیڈیئر عبداللہ ڈوگر(آرمڈکور)، بریگیڈیئرعابدممتاز (آرٹلری)، بریگیڈیئر قیصرعباس(آرٹلری)، بریگیڈیئر شاہدمحمود (آرٹلری ) ، بریگیڈیئرآصف علی (آرٹلری)، بریگیڈیئرمحمد عبدالعزیز (آرٹلری)،بریگیڈیئر حمودالزمان خان(ائرڈیفنس)، بریگیڈیئر جمیل مسعود(انجینئرنگ)، بریگیڈیئرمعظم اعجاز(انجینئرنگ)، بریگیڈیئرعلی فرحان (سگنلزکور)، بریگیڈیئرشہزاد نعیم (انفنٹری) ، بریگیڈیئر ماجداحسان (انفنٹری)، بریگیڈیئرعامر عباسی (انفنٹری)، بریگیڈیئرظفرالحق (انفنٹری)، بریگیڈیئراظہر نوید حیات(انفنٹری)، بریگیڈیئرظفر اللہ(انفنٹری)، بریگیڈیئر عاصم منیر(انفنٹری)، بریگیڈیئرفدا حسین ملک (انفنٹری)، بریگیڈیئراحسان اللہ (انفنٹری)، بریگیڈیئرخلیل ڈار (ایوی ایشن)، بریگیڈیئرطارق قدوس(ملٹری انٹیلی جنس)، بریگیڈیئر شہزادملک (آرڈیننس)، بریگیڈیئرشہزادنعیم قریشی(الیکٹریکل اینڈمیکنیکل انجینئرنگ)، بریگیڈیئر خالد اسد (اے ایم سی)، بریگیڈیئرافتخارحسین (اے ایم سی)،ریگیڈیئر پرویزاحمد(اے ایم سی)، بریگیڈیئرسلیم جہانگیر(اے ایم سی) اوربریگیڈیئر نجم الثاقب(اے ایم سی) شامل ہیں۔ دریں اثنا ذرائع کے مطابق کور کمانڈرز نے دوسرے روزبھی ملکی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی غورکیا۔ اجلاس میں حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کے باوجوداچانک دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کامعاملہ بھی زیرغور آیا۔ کور کمانڈرز نے اپنے اجلاس میں ملکی سلامتی وتحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔
Load Next Story