حکومتی اقدامات سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بلند پرواز رک گئی

حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد ڈالر کی قدر کم ہوئی جس میں مزید کمی کا امکان ہے

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے کم ہوئی ہے۔ فائل فوٹو

حکومتی اقدامات اور کریک ڈاؤن کے بعد اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو شدید دھچکا لگا اور روپے کی قدر میں 70 پیسے کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کے غیر قانونی گرے کرنسی مارکیٹ کے خلاف اقدامات کے باعث آج بروز منگل اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہوکر 70 پیسے کم ہو کر 180 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر محدود اتار چڑھاؤ کے بعد دو پیسے اضافے سے 178 روپے 19 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 30 پیسے اضافے کے بعد 181 روپے 20 پیسے پر پہنچ کر بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: ہنڈی اور ڈالرز کے غیرقانونی کاروبار کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ


ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے ایکسپریس کو بتایا تھا کہ زرمبادلہ کی خرید و فروخت سے متعلق سخت حکومتی اقدامات کے بعد اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نہ ہونے کی وجہ سے قیمت میں مصنوعی اضافہ ہوا ہے۔
Load Next Story