آئی سی سی نے سال کے چار بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا

شائقین کو ووٹنگ کا حق بھی دیا گیا ہے

آئی سی سی نے چار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2021 کے ٹیسٹ پلیئر ایوارڈ کے لیے چار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے سال 2021 کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے دو بلے بازوں اور دو بولرز کو ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر مینز ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان جو ئے روٹ، بھارتی گیند باز ایشون، کیوی فاسٹ بولر کیل جیمی سن اور سری لنکا کے بلے باز ویمتھ کرونارتنے شامل ہیں۔

رواں سال پاکستان کے کسی بھی کھلاڑی کو ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامز نہیں کیا گیا۔

جوئے روٹ

آئی سی سی کے مطابق جوئے روٹ نے ایک سال میں پندرہ میچز کھیلے اور 6 سنچریوں کی مدد سے 1 ہزار 708 رنز اسکور کیے۔

کرنارتنے


سری لنکن بلے باز کرونارتنے نے ایک سال کے دوران 7 ٹیسٹ میچز کھیلے اور چار سنچریوں کی بدولت 69.38 کی اوسط سے 902 رنز اسکور کیے۔

کیل جیمی سن

کیوی گیند باز کیل جیمی سن نے 2021 کے دوران پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے ، جس کے دوران انہوں نے 27 وکٹیں حاصل کیں۔

ایشون

بھارتی اسپینر ایشون نے سال کے دوران 8 ٹیسٹ میچز کھیل کر 52 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انہوں نے آل راؤنڈر کارکردگی دکھاتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف میچ میں سنچری بھی اسکول کی ہے۔
Load Next Story