ایفی ڈرین کیس ملزمان پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی
مخدوم شہاب الدین ،علی موسیٰ گیلانی سمیت 12 ملزمان کوطلبی کے نوٹسزجاری
راولپنڈی:
اینٹی نارکوٹکس فورس نے سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین، سابق رکن اسمبلی علی موسیٰ گیلانی، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹراسد حفیظ، داناس کمپنی کے ڈائریکٹر کرنل (ر) طاہرالودود، برلیکس کمپنی کے ڈائریکٹرافتخار بابر سمیت 10 ملزمان کیخلاف 9000 کلو ایفی ڈرین کا غیرقانونی کوٹے کی الاٹمنٹ، اسمگلنگ اور منشیات اسمگلنگ کی دفعہ9 سی کے تحت حتمی چالان انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا ہے۔
عدالت کے جج اختربہادر نے تمام ملزمان کومنشیات اسمگلنگ کی دفعہ کے تحت فردجرم عائد کرنے کیلیے نوٹس جاری کر کے آج بدھ 12 فروری کوعدالت طلب کر لیا ہے۔ حتمی چالان میں4ملزمان ہاشم ترین، احسان الرحمن، تنویر شیرازی، عبدالوحید کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ سابق سیکریٹری ہیلتھ خوشنوداختر لاشاری سمیت 6 ملزمان حاجی دلدارخان، عزیزمہمند، قاری عبدالظاہر، کاکاخان، صاحب گل کواشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔ فردجرم عائدہونے کی صورت میںملکی تاریخ کایہ اہم ترین کیس دلچسپ مراحل میںداخل ہوجائے گا۔