اتحادی سپورٹ فنڈ کے تحت پاکستان کو 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جاری
امریکی حکومت کی طرف سے جنوری تامارچ2013ء کی سہ ماہی کے واجبات جاری کئے گئے ہیں۔اعلامیہ
امریکا نے دہشت گردی کیخلاف جنگ پراخراجات کی مدمیں اتحادی سپورٹ فنڈکے تحت پاکستان کو35کروڑ 20لاکھ ڈالرجاری کردیئے ہیں۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈارنے امریکی سفیر رچرڈاولسن کا شکریہ اداکیا اوراتحادی سپورٹ فنڈکے واجبات جلدجاری کرنیکی درخواست کی ہے،وزیرخزانہ نے امریکی سفیرکوآئی ایم ایف جائزہ مشن کے دبئی میں ہونیوالے مذاکرات اور اتصلات کی انتظامیہ کے ساتھ ہونیوالی ملاقاتوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق امریکی حکومت کی طرف سے جنوری تامارچ2013ء کی سہ ماہی کے واجبات جاری کئے گئے ہیں۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان اپریل میں اکنامک ورکنگ گروپ کے واشنگٹن میں اجلاس سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پرامریکی سفیر نے بتایاکانگریس ڈیفنس کمیٹی امریکہ کا4 رکنی وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئیگا۔