فنانس ترمیمی بل کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش ہو گا، ذرائع

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش ہو گا، ذرائع ۔ فوٹو : فائل

فنانس ترمیمی بل کی منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے جو دن 12 بجے ہوگا۔


ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں فنانس ترمیمی بل کی منظوری دی جائے گی اور کابینہ سے منظوری کے بعد منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا گیا ہے جس میں ارکان اسمبلی کو منی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
Load Next Story