تربت میں اے این ایف اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک جوان شہید دوسرا زخمی

دونوں اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ، اے این ایف

دونوں اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے، اے این ایف ۔ فوٹو : فائل

تربت میں اے این ایف اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک جوان شہید جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔


اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق تربت میں اے این ایف اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

اے این ایف کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے جب کہ شہید ہونے والے کانسٹیبل اشرق کا تعلق صوابی سے ہے۔
Load Next Story