گیس کے مقامی ذخائر کی تلاش کے لائسنس کا اجرا تیز کیا جائے وزیراعظم کی ہدایت
مقامی گیس ایندھن کا سب سے سستا ذریعہ ہے، مزید تاخیر کیے بغیر اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم
BANGKOK:
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقامی گیس کے ذخائر تلاش کرنے کے لائسنس کے اجرا کے عمل کو تیز کیا جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں گیس کی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کو ملک میں گیس کے ذخائر،طلب و رسد، شارٹ فال اور ایل این جی کی درآمد پر بریفنگ دی گئی، اور بتایا گیا کہ ملک میں گیس کی موجودہ طلب 4700 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، سردیوں کے موسم میں بڑھ کر 6000 سے 6500 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ جاتی ہے، موجودہ ملکی سپلائی 3300 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جو ہر سال کم ہو رہی ہے، گیس کی کمی کو ایل این جی درآمد کرکے پورا کرنا ہوگا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ انفراسٹرکچر کے ساتھ سردیوں میں تقریباً 1000 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی پیدا ہوتی ہے، ورچوئل پائپ لائن لائسنس کے اجراء کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے، دو نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تنصیب کا کام جاری ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقامی گیس کے ذخائر تلاش کرنے کے لائسنس کے اجراء کے عمل کو تیز کیا جائے، مقامی گیس ایندھن کا سب سے سستا ذریعہ ہے، طے شدہ ٹائم لائنز میں مزید تاخیر کیے بغیر اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔