سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 126000 روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 126000 روپے ہوگئی - فوٹو:فائل

کراچی:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر کی کمی سے 1796 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کی کمی واقع ہوئی


کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 126000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 108025 روپے ہوگئی۔

تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔
Load Next Story