پاک ویک ویکسین جلد ڈبلیو ایچ او سے منظور ہو جائے گی قومی ادارہ صحت

پاک ویک کا ڈیٹا ڈبلیو ایچ او کو فراہم کردیا ہے، عامر اکرام

پاک ویک قومی ادارہ برائے صحت میں تیار کی جارہی ہے۔ (فوٹو: فائل)

RAWALPINDI:
قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر اکرام نے کہا ہے کہ پاک ویک ویکسین پاکستان میں تیار کی جارہی ہے جسے جلد عالمی ادارۂ صحت سے منظوری مل جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک ویک کی عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے منظوری ہونے یا نہ ہونے کے سوال پر عامر اکرام نے کہا کہ پاک ویک ویکسین جلد ڈبلیو ایچ او سے منظور ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے پاک ویک ویکسین کی تمام معلومات لے کر ریویو مکمل کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'پاک ویک' کے نام سے پاکستانی کووڈ ویکسین تیار


عامر اکرام نے بتایا کہ پاک ویک ویکسین این آئی ایچ میں تیار کی جارہی ہے، حکومت نے منصوبے کے لیے 4 ارب 50 کروڑ کی منظوری دی ہے۔ عامر اکرام کا مزید کہنا تھا کہ چار موبائل لیب کی خریداری کی جا رہی ہے جو مارچ میں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

پاکستان میں اومی کرون کی صورت حال سے متعلق معاونِ خصوصی کی بریفنگ

دوسری جانب وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اومی کرون کی تشخیص کے لئے ہر جگہ سے نمونے حاصل کر رہے ہیں، نئے ویئرنٹ سے شرح اموات کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں اومی کرون کیسز کی تعداد 75 تک پہنچ گئی

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اومی کرون میں پہلے والی اقسام کی ہی علامات ہیں، اس کے خطرناک ہونے کا وقت کے ساتھ ہی معلوم ہوسکے گا۔
Load Next Story