حکومت ریکوڈک منصوبے کے تمام اخراجات برداشت کرے گی وزیراعظم
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم عمران خان نے صوبوں کی ترقی اور خود مختاری کے حوالے سے پیغام جاری کیا۔ جس میں اُن کا کہنا تھا کہ چھوٹے صوبوں کی ترقی ہماری حکومت کا ویژن ہے۔
انہوں نے لکھا کہ 'میں نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کی جانب سے ریکوڈک منصوبے کا تمام مالیاتی بوجھ اور تعمیر کے اخراجات خود اٹھائے گی'۔
In line with my govt's vision for uplift of smaller provinces, I have decided our fed govt will bear all the financial burden for Reko Diq & it's development on behalf of Govt of Balochistan. This will help usher in an era of prosperity for the people & province of Balochistan.
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ریکوڈک منصوبےکے حوالے سے کیا جانے والا فیصلہ بلوچستان کے عوام اور صوبے کی خوش حالی کا باعث بنے گا۔
مزید پڑھیں: ریکوڈک کیس؛ ٹیتھان کمپنی کیساتھ تصفیے کا امکان ختم نہیں ہوا، فروغ نسیم
واضح رہے کہ انٹرنیشنل سینٹر فارسیٹلمنٹ آف انوسٹمنٹ ڈسپیوٹس نے ریکوڈک کا معاہدہ منسوخ کرنے کی پاداش میں پاکستان پر 5 ارب 97 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا، جس پر حکومت پاکستان نے کیس میں عائد جرمانے کو روکنے کے لیے امریکی وفاقی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ریکوڈک میں ساڑھے 6 ارب ڈالر کا ہرجانہ عائد کیا گیا اور کارکے سمیت متعدد عالمی مقدمات کا بھی سامنا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے 2019 میں ریکوڈک کے معاملے پر مجھے کمیٹی کا سربراہ بنایا، ہم امریکہ اور انگلینڈ بھی گئے وکلاء سے ملے، انور منصور خان، خالد جاوید اور احمد عرفان اسلم نے بہت محنت کی، جس کے نتیجے میں پاکستان کے حق میں فیصلہ آیا۔