آسٹریلوی شہری کے 8ہزارسال تک اسرائیل چھوڑنے پرپابندی عائد
آسڑیلوی شہری 2013 سے اسرائیل کی جیل میں ہیں
CANBERRA:
اسرائیل نے آسٹریلوی شہری کے 8ہزارتک ملک چھوڑنے پرپابندی عائد کردی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بچوں کی کفالت نہ کرنے کے الزام پراسرائیل نے آسٹریلوی شہری پر8ہزارسال تک اسرائیل سے نہ نکلنے کی پابندی عائد کردی۔
اسرائیلی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بچوں کی کفالت کے لئے آسٹریلوی شہری نوم ہوپرٹ نے 33لاکھ 40ہزار ڈالر ادا نہ کئے تووہ سال9999 تک اسرائیل سے باہرنہیں جاسکیں گے۔
فارماسیوٹیکل کمپنی میں کام کرنے والے نوم ہوپرٹ نے کہا کہ ان کا جرم صرف یہ ہے کہ انہوں نے اسرائیلی خاتون سے شادی کی۔ نوم ہوپرٹ 2013 سے اسرائیلی جیل میں قید ہیں۔