وزیراعظم نواز شریف 3 روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے

وزیر اعظم نواز شریف انقرہ میں ہونے والی پاکستان، ترکی اور افغانستان کی سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم ایک دن انقرہ اور ایک روز استنبول میں قیام کریں گے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کے لئے ترکی کے 3 روزہ سرکاری دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ایک دن انقرہ اور ایک روز استنبول میں قیام کریں گے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ ترکی جانے والے وفد میں بیگم کلثوم نواز ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف انقرہ میں ہونے والی پاکستان، ترکی اور افغانستان کی سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ جس میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے بعد سیکیورٹی کی صورت حال اور خطے پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف افغانستان کے صدر حامد کرزئی، ترک صدر عبداللہ گل اور وزیراعظم طیب اردگان سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔
Load Next Story