غریب عوام کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں شوکت ترین
وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ایسا کام کرو کہ غریب کو کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلا نا پڑے، وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ معیشت کی ترقی کے ثمرات آج تک غریب آدمی تک نہیں پہنچے، ہم غریب عوام کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضہ جات کی فراہمی کے تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بینک کی رسائی سے محروم ہیں ان کو براہ راست قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان نے خصوصی اقدامات کی ہدایات دی ہیں، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ایسا کام کرو کہ غریب کو کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلا نا پڑے۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سماجی اور معاشی ترقی کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، تمام طبقات کو بلا تفریق و بلا تعصب قرضہ جات کی فراہمی کی جا رہی ہے، ہم غریب عوام کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں، معیشت کی ترقی کے ثمرات آج تک غریب آدمی تک نہیں پہنچے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ کامیاب پاکستان خوشحال پاکستان کا راستہ ہے، عزت نفس کے ساتھ روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اپنا روزگار اپنا گھر اور کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں، اب تک 300 شہروں میں تقریباً 400 کروڑ روپے کے قرضے دئے جا چکے ہیں، پہلے مرحلے میں 40 لاکھ گھرانوں کو ملکی ترقی کی خوشحالی کے دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے، عمران خان ہی آپ کے لئے روشنی کی کرن ہیں، ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست کی طرف گامزن ہیں۔