سلمان خان کی فلم کے پروڈیوسر انتقال کرگئے
بھارتی پروڈیوسر بلڈ کینسر میں مبتلا تھے
بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کی فلم ویر اور سوریا وانشی کے پروڈیوسر وجے گالانی کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وجے گالانی خون کے سرطان میں مبتلا تھے اور وہ گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں ہی علاج کی غرض سے مقیم تھے ۔
اہل خانہ نے تصدیق کی کہ وجے گالانی کا انتقال بدھ کی رات ہوا، ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی وجہ اعضاء کے کام نہ کرنے کو بتایا ہے۔
پروڈیوسر کے انتقال پر بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔ انڈین موشن پکچر ایسوسی ایشن کے صدر ٹی پی اگروال نے کہا کہ اُن کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں کیا جاسکے گا۔
ٹی پی اگروال نے بتایا کہ گالانی کا چند روز پہلے کامیاب آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد اُس کی صحت بہتری کی جانب گامزن تھی مگر پھر صورت حال ایک دم تبدیل ہوگئی۔

وجے گالانی کا شمار بالی ووڈ کے کامیاب پروڈیوسرز میں ہوتا تھا، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد فلمیں پروڈیوس کیں، جن میں 1992 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم سوریا وانشی اور 2010 میں ریلیز ہونے والی ویر قابل ذکر ہیں۔