کوئٹہ میں بم دھماکا 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی
دھماکا کوئٹہ میں جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب ہوا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
ISLAMABAD:
کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے جنہیں امدادی اداروں نے اسپتال منتقل کردیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے عوام میں خوف پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا، شواہد جمع کیے جانے کے بعد دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔
ڈی آئی جی سید فدا حسن شاہ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کا پروگرام ختم ہوا تو اس کے بعد سائنس کالج کے گیٹ پر دھماکہ ہوا۔ پروگرام کے دوران مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی تھی۔