بھارتیوں کی تنگ نظری آئی پی ایل میں اظہرمحمود کی کسی نے بولی بھی نہیں لگائی
یوراج کو14 کروڑ، انگلینڈ کے پیٹرسن کو9 کروڑ، آسٹریلوی کھلاڑی مچل جانسن اور گلین میکسویل کو6،6 کروڑ روپے میں خریداگیا
انڈین پریمیئر لیگ کے 7ویں سیزن کے لئے بھارتی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے سودے کروڑوں روپوں میں ہوئے لیکن پاکستانی کھلاڑیوں کو تو اس ایونٹ میں بلایا ہی نہیں گیا اور تو اور بھارتیوں کی نتگ نظری دیکھیں کہ پاکستانی شہریت ترک کرکے برطانیہ میں بسنے والے اظہرمحمود کی خدمات بھی کسی نے کوڑی کے مول حاصل نہیں کی۔
بھارتی شہر نئی دلی میں انڈین پریمئیر لیگ کے 7ویں سیزن کے لئے مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کے لئے نیلامی ہوئی ۔ نیلامی میں سب سے بولی یوراج سنگھ کی لگائی گئی جنہیں رائل چیلنجرز بینگلور نے 14 کروڑ روپے میں خریدا جب کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم سے دھتکارے ہوئے کھلاڑی کیون پیٹرسن کو دہلی ڈیئر ڈیولز نے 9 کروڑ روپے میں خریدا، آئی پی ایل میں آسٹریلین پیسر مچل جانسن اور گلین میکسویل کی خدمات 6،6 کروڑ روپے میں حاصل کی گئیں اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے جیکک کیلیس اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنرز کی ساڑھے 5، ساڑھے 5 کروڑ روپے کی بولی لگائی گئی ، مرلی وجے کی قیمت 5 کروڑ اور بھارتیوں کو اپنی سرزمین پر دھول چٹانے والے نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن کی خدمات ساڑھے چار کروڑ روپے میں حاصل کی گئی۔
آئی پی ایل میں جہاں دنیا بھر کے نامور اور گمنام کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے کی بولیوں کے ساتھ خریدا گیا وہیں اس بار بھی پاکستانی کھلاڑی اس ایونٹ میں شرکت سے محروم رہے اور تو اور برطانوی پاسپورٹ کے حامل پاکستانی کھلاڑی اظہر محمود جنہوں نے گزشتہ سیزن میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کی تھی ان کی خدمات بھی کسی نے کوڑی کے مول بھی حاصل نہیں کی۔
واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں ایکشن میں نظر آئے تھے تاہم ممبئی حملوں کے بعد سے قومی کھلاڑیوں کی اس ایونٹ میں داخلہ ہی بند کردیا گیا ۔