’’بے فکر ہوکر پاکستان جاؤ‘‘ بین کٹنگ کاآسٹریلوی ٹیم کومشورہ

پاکستان کے لوگ یقینی طور پر انھیں اپنے ملک میں کھیلتے دیکھنا پسند کریں گے، بین کٹنگ

پاکستان کے لوگ یقینی طور پر انھیں اپنے ملک میں کھیلتے دیکھنا پسند کریں گے، بین کٹنگ فوٹو : فائل

بین کٹنگ نے آسٹریلوی ٹیم کو بے فکر ہوکر دورہ پاکستان کا مشورہ دے دیا۔


کینگروز مارچ میں 3 ٹیسٹ اور 4 وائٹ بال میچز کیلیے پاک سرزمین جائیں گے،34 سالہ کٹنگ آئندہ ماہ پی ایس ایل کھیلنے کیلیے پاکستان آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں ایک بار بھی وہاں سیکیورٹی کے حوالے سے فکرمند نہیں ہوا، میں چاہتا ہوں کہ آسٹریلوی ٹیم بھی بغیر کسی فکرکے پاکستان جائے، وہاں کے لوگ یقینی طور پر انھیں اپنے ملک میں کھیلتے دیکھنا پسند کریں گے۔
Load Next Story