کراچی انتظامیہ کا پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

انسداد پولیو مہم سےایک روزقبل متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سے سیکیورٹی پلان طے کیا جائےگا، ڈی سی سینٹرل

پولیوٹیم کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی، ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی فوٹو: فائل

شہری انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔


کراچی میں ڈپٹی کمشنر وسطی سیف الرحما ن کی زیرصدارت 24 فروری سے شروع ہونے والی 3 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں پولیس کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی سینٹرل کا کہنا تھا کہ مہم سےایک روز قبل متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سے سیکیورٹی پلان طے کیا جائے گا جب کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر والدین کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

اس موقع پر ایس ایس پی سینٹرل عامرفاروقی کا کہنا تھا کہ پولیوٹیم کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی۔
Load Next Story