وزیراعظم کے معاونین خصوصی میں ایک اور اضافہ تعداد 18 ہوگئی
وزیراعظم کے معاونین خصوصی میں 12 غیر منتخب شخصیات بھی شامل ہیں، ذرائع
STOCKHOLM:
وزیر اعظم نے اعظم جمیل کو معاون خصوصی ٹورزم کوآرڈینیشن تعینات کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعظم جمیل کو معاون خصوصی ٹورزم کوآرڈینیشن تعینات کردیا ہے، اعظم جمیل کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اعظم جمیل کی بطور معاون خصوصی تعیناتی اعزازی بنیاد پر ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور معاون خصوصی کی تعیناتی کے بعد وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی ہے، معاونین خصوصی میں 12 غیر منتخب شخصیات بھی شامل ہیں۔