سیریز کے دوران ڈی کاک کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا حیران کن اعلان
کرکٹ سے محبت ہے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا ،ڈی کوک
لاہور:
جنوبی افریقا کے وکٹ کیپربیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک نے سیریز کے دوران اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کوحیران کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈی کوک بھارت کے خلاف جاری ہوم سیریز میں اگلے دونوں ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔
کوئنٹن ڈی کوک نے بیان میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا ۔ فیصلے سے قبل اپنی ترجیحات اورمستقبل پرغورکیا ۔ میرے لئے خاندان اہم ہے اوراپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔ کرکٹ سے محبت ہے اوراپنے ملک کی نمائندگی کرنے پرفخر ہے۔
جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کے لئے بھی ڈی کوک کا فیصلہ حیران کن ثابت ہوا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ ڈی کوک کو سیریز کے اگلے میچز کے لئے ریسٹ دیا جارہا ہے تاکہ وہ اپنے پہلے بچے کا استقبال کرسکیں۔ ڈی کوک کے گھرپہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے29 سال کے کوئنٹن ڈی کوک نے 2014 میں ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ ڈی کوک نے 54 ٹیسٹ میچز میں 6 سینچریوں اور22 نصف سینچریوں کی مدد سے 3 ہزار3 سورنزاسکورکئے جبکہ وکٹوں کے پیچھے انہوں نے232 بیٹسمینوں کوآؤٹ کیا۔