برطانوی شہزادے سمیت امراء کیلیے کم عمر لڑکیاں اسمگل کرنے والی خاتون مجرم قرار
کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ میں ملوث گلین میکسویل کو 65 سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے
LANDI KOTAL:
امریکی عدالت نے مبینہ طور پر برطانوی شہزادے سمیت امراء کے لیے کم عمر لڑکیاں اسمگل کرنے والی خاتون گیلین میکسویل کو مجرم قرار دیدیا ہے اور جلد سزا کا اعلان متوقع ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی عدالت کی 12 رکنی جیوری نے 5 دن تک فیصلے پر غور کرنے کے بعد کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کے الزام میں 2 سال سے قید 60 سالہ ارب پتی خاتون گیلین میکسویل کو مجرم قرار دیا ہے۔ انھیں متوقع پر 65 سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : برطانوی شہزادہ کم عمر لڑکیوں سے جنسی تعلقات رکھنے پر مستعفی
شاہی خاندان، نامور تاجروں اور امراء سے تعلقات بنانے کی ماہر خاتون گیلین میکسویل کو کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ اور مجرمانہ جنسی فعل کرانے کے مجموعی طور 6 الزامات کا سامنا تھا جن میں سے 5 الزامات میں عدالت نے مجرم قرار دیا۔ سزا کا فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔
گیلین میکسویل نے سب سے پہلے 1994 سے 2004 کے دوران اپنے ارب پتی بوائے فرینڈ جیفری اپسٹن کو نو عمر لڑکیاں جسم فروشی کے لیے اسمگل کرکے دیں۔
یاد رہے نابالغ لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے اسمگل کرنے سمیت سنگین الزامات کے تحت گرفتار گیلین کے بوائے فرینڈ نے اگست 2019 کو جیل میں خودکشی کرلی تھی۔
گیلین میکسویل کے بوائے فرینڈ جیفری اپسٹن کی خودکشی کے بعد اس اسکینڈل کیس میں نام سامنے آنے پر ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ اینڈریو کو شاہی عہدوں سے علیحدگی اختیار کرنا پڑی تھی۔
برطانوی شہزادہ اینڈریو پر الزام تھا کہ انہوں نے گیلین میکسویل اور ان کے بوائے فرینڈ کی مدد سے نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کیے تاہم شہزادے نے الزام مسترد کردیا تھا۔