صوبہ ننگرہار میں کارروائی کےدوران 35 جنگجو مارے گئے افغان فوج کا دعویٔ
افغان فورسز کی کارروائی میں ہمارے صرف 7ساتھی ہلاک ہوئے جب کہ 11 افغان اور غیرملکی فوجی بھی مارے گئے،افغان طالبان
افغان فورسز نے صوبہ ننگرہار میں کارروائی کے دوران 35 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٔ کیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ننگرہار کے گورنرکے ترجمان کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے مغرب میں واقع ضلع شیرزاد میں آپریشن کیا گیا جس میں 35 جنگجو مارے گئے جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے جب کہ کارروائی کے دوران 2 جنگجو کمانڈرز بھی ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے افغان حکام کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران صرف ہمارے 7 ساتھی ہلاک اور 9 زخمی ہوئے جب کہ اس دوران 11 افغان اور غیرملکی فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔