کراچی آپریشن چوہدری نثار اور اسحاق ڈار کی گورنر سندھ کو تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی
ایم کیو ایم کے ساتھ کسی طرح کی زیادتی نہیں کی جائے گی اور آپریشن شفاف طریقے سے کیا جائے گا، چوہدری نثار، اسحاق ڈار
وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو ایم کیوایم کے تمام تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں وفاقی وزرا نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو ٹیلی فون کرکے کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر دونوں وزرا کا کہنا تھا کہ کراچی میں کیا جانے والا ٹارگٹڈ آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے اور اس سے مثبت نتائج نکلے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر عشرت العباد خان کو آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کی جانب موڑنے پر تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کسی طرح کی زیادتی نہیں کی جائے گی اور آپریشن شفاف طریقے سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف نے بھی گورنر سندھ سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی، اس موقع پر وزیراعظم نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کو بھی کراچی پہنچنے کی ہدایت کی تھی جب کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہمارے کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل بند نہ ہوا اور لاپتہ 45 کارکنوں کو بازیاب نہ کرایا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔