ثاقب نثار پر تنقید مریم نواز اور شاہد خاقان کیخلاف توہین عدالت کی اپیل خارج

کسی کے مطالبے پر توہین عدالت کی کاروائی نہیں کی جاسکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ

کسی کے مطالبے پر توہین عدالت کی کاروائی نہیں کی جاسکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ثاقب نثار پر تنقید کے کیس میں مریم نواز اور شاہد خاقان کیخلاف توہین عدالت کی اپیل خارج کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیف جسٹس ثاقب نثار پر تنقید کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے خلاف توہین عدالت اپیل خارج کردی، عدالت نے سنگل بینچ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کی۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: مریم نواز اور شاہد خاقان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

اس سے پہلے سنگل بنچ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دی تھی، مقامی وکیل نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، تاہم اب ڈویژن بنچ نے بھی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار نہیں بتاسکے کہ کون سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی، توہین عدالت کیس عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے، کسی کے مطالبے پر توہین عدالت کی کاروائی نہیں کی جاسکتی۔

 
Load Next Story