پشاور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

نوشہرہ، مینگورہ، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، دیر بالا، صوابی، چترال، ایبٹ آباد، مہمند میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا

مینگورہ، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، دیر بالا، صوابی، چترال میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا، شدت 5.3 ریکارڈ (فوٹو: فائل)

RIYADH:
خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں سمیت اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے آئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔


زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، مینگورہ، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، دیر بالا، صوابی، چترال، مہمند، ایبٹ آباد میں محسوس کیے گئے، فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔

زلزلہ پیما مرکز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کے پہاڑی سلسلے کی طرف تھا جب کہ اس کی گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔
Load Next Story