برطانوی ملکہ نے قومی روایت توڑ کر ’جیمز بانڈ‘ کو ایوارڈ سے نواز دیا

ڈینیل کریگ کو جو ایوارڈ دیا گیا وہ صرف سفارتکاروں اور حقیقی زندگی کے جاسوس کو گراں قدر خدمات پر تفویض کیا جاتا ہے۔

وہ جیمز بانڈ کا کردار گزشتہ 15 برس سے کررہے ہیں—فائل فوٹو

ISLAMABAD:
برطانوی ملکہ نے ایکشن سے بھرپور فلم 'مشن ایمپا سیبل' میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے ہیرو کو 'ایوارڈ' سے نواز کر کئی دہائی پرانی روایت توڑ دی۔

ملکہ نے ڈینیل کریگ کو 'آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج' ایوارڈ سے نواز دیا جو صرف سفارتکاروں اور حقیقیی زندگی کے جاسوس کو گراں قدر خدمات پر تفویض کیا جاتا ہے۔




ملکہ نے روایت نے توڑتے ہوئے قومی اہمیت کا حامل ایوارڈ فلمی دنیا کے ہیرو ڈینیل کریگ کو دے دیا جو فلم مشن ایمپاسیبل میں گزشتہ 15 برس سے جیمز بانڈ کا کردار ادا کر چکے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ اداکار کو 'فلم اور تھیٹر کی خدمات' کے لیے ملا۔

رائل فیملی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق ایوارڈ بنیادی طور پر فارن سروس افسران اور سفارت کاروں کی بے مثال کارکردگی پر دیا جاتا ہے۔

 
Load Next Story