علیحدگی کے 10 برس بعد آرنلڈ شیوارزینگر اور ان کی اہلیہ کے مابین طلاق
امریکی میڈیا کے مطابق اارنلڈ شیوارزینگر نے 1986 میں سابق صدر ایف کینیڈی کی بھانجی سے شادی کی تھی
FAISALABAD:
ہالی ووڈ اداکار اور سپر ہٹ فلم 'ٹرمینیٹر' کے مرکزی کردار آرنلڈ شیوار زینگر اور ان کی اہلیہ کے مابین 10 برس کی طویل علیحدگی کے بعد طلاق ہوگئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اارنلڈ شیوارزینگر نے 1986 میں سابق صدر ایف کینیڈی کی بھانجی سے شادی کی تھی۔
بعدازاں ماریہ شریور نے 2011 میں گھریلونوعیت کے تنازع پر طلاق کے لیے درخواست دی تھی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اختلافات کی نوعیت اس قدر سنگین ہے جس کے بعد تصفیہ کی گنجائش نہیں رہتی۔
ماریہ شریور کی جانب سے طلاق کے لیے دائرکردہ مقدمہ تقریباً 10 برس تک عدالت میں زیر سماعت رہا اور آخر کار عدالت نے طلاق کو سرکاری درجہ دے دیا۔
اس ضمن میں بتایا گیا کہ مالی اثاثہ جات کی تقسی کو قانونی شکل دینے میں عدالت کو طلاق کو سرکاری درجہ دینے میں 10 برس لگے۔ دونوں کے چار بچے ہیں۔