سخت بیمار افغان بچہ طورخم سرحد سے والدین کے بغیر پاکستان پہنچ گیا    

سفری دستاویزات کے بغیر بیمار بچے کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں ملی

سفری دستاویزات کے بغیر بیمار بچے کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں ملی . فوٹو : فائل

لاہور:
تیرہ سالہ سخت بیمار افغان بچہ طورخم سرحد سے والدین کے بغیر پاکستان پہنچا ہے۔

تیرہ سالہ افغان بچہ طورخم سرحد سے اپنے والدین کے بغیر پاکستان پہنچا ہے جو کہ سخت بیمار ہے جب کہ سفری دستاویزات کے بغیر اس بیمار بچے کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں ملی۔


بارڈر پر بیمار بچے کو ایک بزرگ شخص کے حوالے کیا گیا ہے جس کے مطابق بچہ بہت رو رہا ہے، ماں کے بغیر سخت مشکلات سے دو چار ہے۔

بزرگ شخص نے کہا کہ اسپتال میں والدین کے بغیر وقت نہیں گزار پائے گا۔
Load Next Story