بھارت میں 4 سالہ بچی کو کتوں کے بھنبھوڑنے کی ہولناک ویڈیو وائرل
کتوں نے دانتوں سے پکڑ کر بچی کو زمین پر گرا دیا اور گھسیٹ کر لے جانے لگے
لاہور:
بھارت میں آوارہ کتوں کے جھنڈ نے 4 سالہ بچی پر حملہ کردیا اور دانتوں سے بھنبھوڑنے کے باعث بچی شدید زخمی ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال میں آوارہ کتوں نے ایک 4 سالہ بچی کو بھنبھوڑ کر رکھ دیا۔ بچی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
آوارہ کتے بچی کو دانتوں میں دبائے گھسیٹ کر لے جانے لگے اس دوران شہری نے بچی کو کتوں کے چنگل سے بچایا۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں یہ ہولناک منظر محفوظ ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتے ہیں کہ چار کتے بچی کا پیچھے کرتے ہوئے اسے زمین پر گرادیتے ہیں۔ بچی کی مدد کے لیے پکار سن کر ایک شہری نے کتوں نے بھگایا۔