ڈیرہ مراد جمالی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 3 دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں کے قبضے سے 24 سو گرام دھماکا خیز مواد، 19 سو گرام نٹ بولٹ، دو ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے، سی ٹی ڈی

دہشت گردوں کے قبضے سے 24 سو گرام دھماکا خیز مواد، 19 سو گرام نٹ بولٹ، دو ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے، سی ٹی ڈی۔ فوٹو:فائل

لاہور:
سی ٹی ڈی نے ڈیرہ مراد جمالی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار کرلئے۔


سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ مراد جمالی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے، گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے و بارود میں 24 سو گرام دھماکا خیز مواد، 19 سو گرام نٹ بولٹ، دو ڈیٹونیٹرز شامل ہیں، دہشت گردوں کے خلاف نصیر آباد تھانے میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story