ریحام خان کی گاڑی چھیننے کی کوشش نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

ریحام خان کو ان کی رہائش گاہ ڈراپ کرنے کے بعد ڈرائیوار اور پرسنل سیکرٹری گاڑی میں موجود تھے، پولیس ذرائع

ریحام خان گاڑی میں موجود نہیں تھیں، پرسنل سیکرٹری۔ فوٹو؛ فائل

لاہور/کراچی:
اسلام آباد پولیس نے وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور مصنف ریحام خان کی گاڑی مبینہ مسلح ملزمان کی جانب چھیننے کی کوشش پر مقدمہ درج کرلیا۔

واقعہ کے بعد ریحام خان کے پرسنل سیکریٹری عظمت نے تھانہ شمس کالونی میں درخواست جمع کرائی اور مؤقف اختیار کیا کہ وہ جس وقت مسلح موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی کو دومرتبہ روکنے اور ڈرائیور سمیت مجھے اتارنے کی کوشش کی تب ریحام خان موجود نہیں تھیں۔

جس کے بعد ریحام خان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واقعہ سے متعلق ایف آئی آر کا عکس بھی شیئر کیا۔
Load Next Story