مالی سال 2022 کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 100 فیصد بڑھ گیا

دسمبر 2021 میں تجارتی خسارہ 55 فیصد بڑھ کر 4.14 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

دسمبر 2021 میں تجارتی خسارہ 55 فیصد بڑھ کر 4.14 ارب ڈالر تک پہنچ گیا- فوٹو:فائل

مالی سال 2022 کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 100 فیصد بڑھ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دسمبر 2021 میں تجارتی خسارہ 55 فیصد بڑھ کر 4.14 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جب کہ معاشی ماہرین کے اندازوں کے برعکس دسمبر 2021 میں درآمدات میں 1 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، مالی سال 2022 کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 24.79 ارب ڈالر تھا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 12.36ارب ڈالر تھا۔ دسمبر 2021 کے دوران درآمدات نومبر 2021 میں 7.9ارب ڈالر کے مقابلے میں گھٹ کر 6.9ارب ڈالر رہیں۔


جولائی تا دسمبر کے دوران درآمدات63 فیصد اضافے سے 39.91 ارب ڈالر کے مقابلے میں24.47 ارب ڈالر رہا، جب کہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات دسمبر 2020 میں 2.366 ڈالر کے مقابلے میں 16.7 فیصد اضافے سے 2.761 ارب ڈالر رہیں، مالی سال 22 کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر 2021 کے لیے برآمدی ہدف 15ارب ڈالر تھا، دسمبر 2021 کے لیے برآمدی ہدف 2.8 ارب ڈالر جبکہ تجارتی خسارہ 4.2 ارب ڈالر تھا۔ جولائی تا دسمبر 2021 کے دوران ملکی برآمدات 25 فیصد بڑھ کر 15.1ارب ڈالر ہو گئیں جو کہ جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران 12.1ارب ڈالر تھیں۔

 
Load Next Story