حکومت پنجاب فلم انڈسٹری کی سرپرستی کیلیے تیار ہے چوہدری سرور
صحافیوں کو فلمی صنعت اور فنکاروں کی متعلق منفی خبروں کے بجائے ان کے اچھے کاموں کو اجاگرکرنا چاہیے، چوہدری سرور
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلمی صنعت کی دوبارہ بحالی کی خبریں امید فزاء ہیں' فلمی صنعت کی بحالی کے لیے پنجاب حکومت بھی سرپرستی کرنے کو تیار ہے لیکن یہ ضروری ہے کہ معیاری اور اصلاحی فلمیں بنائی جائیں ۔
گورنر ہاؤس میں پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالئے میں اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کی فلمی صنعت کی یادیں بھی میرے ذہن میں تازہ ہیں۔ ماضی میں اچھی اور معیاری فلمیں بنا کرتی تھیں اب نئے آنیوالے اچھی فلمیں بنا رہے ہیں انھیں اگر پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی تعاون درکار ہے تو وہ ضرور فراہم کیا جائے گا، صحافیوں کو فلمی صنعت اور فنکاروں کی متعلق منفی خبروں کے بجائے ان کے اچھے کاموں کو اجاگرکرنا چاہیے۔
اس موقع پرایسوسی ایشن کی جانب سے گورنر پنجاب اور ڈاکٹر اختیار بیگ کو اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا ۔