افغانستان سے کارگو گاڑی میں پاکستان آنے والی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی

پکڑی جانے والی آئس و ہیروئن کی عالمی منڈی میں قیمت 52 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، کسٹم کلکٹر

پکڑی جانے والی آئس و ہیروئن کی عالمی منڈی میں قیمت 52 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، کسٹم کلکٹر۔ فوٹو:فائل

کارگو گاڑی افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوئی، جس میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات تھی۔

کسٹم کلکٹر امجد الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کسٹم کی تاریخ میں منشیات کےخلاف سب سے بڑی کاروائی میں افغانستان سے آنے والی 52 کلو ہیروئن و آئس پکڑی گئی، جس کی عالمی منڈی میں قیمت 52 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔


امجد الرحمان کے مطابق کارگو گاڑی افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئی تھی، میچنی چیک پوسٹ کے قریب کسٹم عملہ نے گاڑی کی چیکنگ کی تو ٹرانزٹ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 52 کلوگرام آئس اور ہیروین برآمد ہوئی، طورخم کسٹم کی تاریخ میں منشیات کے خلاف یہ سب سے بڑی کاروائی ہے، جب کہ گزشتہ 15 روز میں طورخم سرحد پر 73 کروڑ روپے مالیت کی منشیات پکڑی جاچکی ہے۔

 
Load Next Story